وزیراعظم سے ایاز صادق کی ملاقات سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے ایاز صادق کی ملاقات سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( اے این این ) وزیر اعظم نواز شریف سے سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ملاقات ،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کو وزیر اعظم میاں نوازشریف سے سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی ،ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات میں این اے 122کے ضمنی انتخاب پر آئندہ کے لائحہ عمل پر گفتگو کی گئی ، وزیر اعظم نے ایاز صادق کو بھرپور سپورٹ کا یقین دلایا ۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ملک میں احتجاجی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ، مسلم لیگ ن ضمنی انتخابات میں حصہ لے گی، ن لیگ نے ہمیشہ عوام کی عدالت کو ترجیح دی ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -