چار ایجنسیوں کی پوچھ گچھ ،ڈاکٹر عاصم نے رینجرز کو28 افراد کی فہرست دیدی
کراچی(آن لائن)سابق وفاقی وزیر اور سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر عاصم حسین سے کرپشن اور دیگر الزامات پر ابتدائی طور پر چار مختلف ایجنسیوں کے افسروں نے پوچھ گچھ کی ہے ،ڈاکٹر عاصم نے رینجرز کو28 افراد کی فہرست دیدی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم سے مختلف اکاؤنٹس میں موجود رقم، منی لانڈرنگ، اختیارات کے ناجائز استعمال، غیرقانونی احکامات جاری کرنے سے متعلق سوالات کیے گئے۔ان سے اہم شخصیات کو پہنچائے گئے مالی فوائد کے بارے میں بھی سوالات ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کے اثاثہ جات کی چھان بین آئندہ 48 گھنٹوں میں شروع کردی جائے گی