ایسا نظام متعارف کروا رہے ہیں جس میں ہر فرد کا مکمل ریکارڈ نادرا میں ہو گا ،پرویز رشید

ایسا نظام متعارف کروا رہے ہیں جس میں ہر فرد کا مکمل ریکارڈ نادرا میں ہو گا ...

لاہور (کامرس رپورٹر)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اورقانو ن و انصاف پرویز رشید نے کہا ہے کہ انصاف کے حصول کے لیے ہمیں جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا چاہیے یہ ہمارے مسائل کا حل ہے،ہم انصاف کے حصول کے لیے جدید نظام متعارف کروا رہے ہیں اور بذریعہ انٹرنیٹ کوئی بھی جج صاحب عدالت میں شناختی کارڈ کے ذریعے جائیداد کے مالک کے بارے مکمل تفصیلات جان سکیں گے ہمارے قانون میں بہت سے سقم موجود ہیں جسکی وجہ سے سائلین مسائل کا شکار ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر اہتمام قبضہ ،قتل اور مقدمہ کے عنوان پر الحمراء ہال میں منعقدہ سمینار جسکی صدارت چیئرمین بورڈ صدیق الفاورق نے کی جبکہ عطاء الحق قاسمی ،سابق وفاقی وزیر ایس ایم ظفر ،جسٹس (ر)ذوالفقار بخاری ،پروفیسر شازیہ اختر،ہائی کورٹ بار کے سیکرٹری محمد احمد قیوم ،سردار شام سنگھ،سردار امریش سنگھ اروڑا، سابق صدر لاہور بارساجد بشیر ایڈووکیٹ،ملک ناصر احمد اعوان ایڈووکیٹ،سیکرٹری بورڈ اکرام الحق ،گلریزچوہدری ،پادری شاہدمعراج،محمد اسلم بھٹی سمیت دیگر افراد نے بڑی تعداد نے شرکت سے خطاب کرتے ہوئے پرویز رشید نے مزید کہا کہ ریونیو کے محکمہ میں بھی جو پیچیدگیاں ہیں انکو ختم کرنے کے لیے ریکار ڈ کمپیوٹرائز کرنے کا کا م جلد مکمل ہو جائے گا ،ہم ایسا نظام متعارف کروا رہے ہیں جسکے ذریعے ہر فرد کا مکمل ریکار ڈ نادرا میں موجود ہو گا ،انکا کہنا تھا کہ چیئرمین بورڈ صدیق الفاورق کی جانب سے پیش کی جانے والی قرارداد وقت کی اہم ضرورت ہے جس پر ہفتوں میں ہی قانون سازی کی جائے گی ،اس سے قبل چیئرمین بورڈ محمد صدیق الفاورق نے کہا کہ اس معاشرے کو قبضہ قتل اور مقدمہ سے نجات دلا کر عد ل و انصاف کا بول بالا کرنا ہے تاکہ لوگوں کی عزت و آبرو محفوظ ہومیں نیا جوڈیشل سسٹم متعارف کروانے پر وزیر اعظم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اسکے ذریعے اب لوگوں کو جلد انصاف مہیا ہو گا ورنہ دیوانی مقدمات تو انسان کو دیوانہ کر دیتے ہیں انکا کہنا تھا کہ لوگ قانون کو اپنے ہاتھ میں لیتے ہیں جسکے نتیجہ میں قتل ہوتے ہیں انکا مزید کہنا تھا کہ متروکہ املاک کی زمین ہمارے پاس امانت ہے اورمیں اس میں خیانت نہیں ہونے دوں گا اور اسکی مکمل نگہداشت کروں گا ، تقریب سے سابق وفاقی وزیر ایس ایم ظفر اور معروف دانشور عطاء الحق قاسمی،سردار شام سنگھ ، سابق صدر لاہور بار ساجد بشیر ایڈووکیٹ ،سردار رمیش سنگھ اروڑا ،پروفیسر شازیہ اختر ،جسٹس(ر)ذوالفقار بخاری ،محمد احمد قیوم ،سید محبوب شاہ، سیشن جج (ر)چوہدری محمد اسلم ،ہندو رہنماء ڈاکٹر منور چاند،پادری شاہد معراج ودیگر نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ اقلیتوں کی پراپرٹی پرمسلمانوں کا قبضہ کرنا باعث شرم ہیں ٹرسٹ پراپرٹی کی حفاظت ہم سب پر فرض ہے ،قبضہ کے پیچھے ہمیشہ سیاسی اور با اثر لوگوں کا ہاتھ ہوتا ہے ،حق دار کو حق مل جائے تو سب کو انصاف مل جائے گا ،مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن قبضہ قتل اورمقدمہ کی سب سے بڑی وجہ ہے جبکہ سسٹم میں تبدیلیاں لانے سے ہی معاشرے سے تمام برائیوں کا خاتمہ ممکن ہے ۔بعد ازں میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا کہ کسی خلاف کوئی سیاسی یا انتقامی کاروائی نہیں کی جا رہی اور تمام کام اور اقدامات آئین اور قانون کے عین مطابق سر انجام دیے جا رہے ہیں ۔

مزید : صفحہ اول