اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 30نومبر کو ہوں گے،الیکشن کمیشن نے شیڈول جا ری کردیا
اسلام آباد( اے این این )اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 30نومبر کوہوں گے، الیکشن کمیشن نے شیڈول کااعلان کردیا ٗچیئرمین اور وائس چیئرمین کے عہدے کیلئے مشترکہ امیدوار حصہ لیں گے ٗووٹرز فہرستیں منجمد کردی گئیں ٗکاغذات نامزدگی 24سے 27اکتوبر کو جمع کرائے جا سکیں گے ، جانچ پڑتال کا عمل 31اکتوبر سے 4نومبر تک ہو گا ۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق مطابق کاغذات نامزدگی پراعتراضات 30اکتوبر کو دائر کئے جا سکیں گے، کاغذات کی جانچ پڑتال اکتیس اکتوبر سے چار نومبر تک کی جائے گی ، کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور ہونے کے خلاف اپیلیں پانچ سے6نومبر کو دائر کی جاسکیں گی، اپیلوں پر فیصلے سات سے9 نومبر تک ہوں گے ، امیدوار کاغذات نامزدگی دس نومبر کو واپس لے سکیں گے جبکہ حتمی فہرست11نومبر کو جاری کی جائے گی۔بلدیاتی انتخابات کے نتائج کا اعلان تین دسمبر کو ہوگا۔ ہر یونین کونسل میں چھ جنرل، دو خواتین، ایک کسان یا مزدور، ایک نوجوان اور ایک غیر مسلم کی نشست ہوگی۔ اب انتخابات تک ووٹ کی منتقلی اور اندراج نہیں ہوسکتا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سابقہ شیڈول کے کاغذات نامزدگی کی فیس جمع کرا نے والوں کو دوبارہ فیس جمع نہیں کرانا ہوگی، بلدیاتی انتخابات کے لیے اسلام آباد کو پچاس یونین کونسلز میں تقسیم کیا گیا ہے، اس سلسلے میں نئی حلقہ بندیاں کل سے شروع ہوں گی ، الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیوں کا حتمی نوٹیفکیشن13 اکتوبر کو جاری کرے گا