اویس مظفر ٹپی کیخلاف تحقیقات شروع ،آن لائن کا دعویٰ

اویس مظفر ٹپی کیخلاف تحقیقات شروع ،آن لائن کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(آن لائن) وفاقی تحقیقاتی ادارے نے سابق وزیر بلدیات اویس مظفرٹپی کے خلاف کراچی میں چائنہ کٹنگ ، زمینوں پر قبضے اورجعلی کاغذات پر متبادل زمینیں حاصل کرنے کی تحقیقات شروع کردی ہیں ۔ باخبر ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے اویس ٹپی کے پچھلے دور حکومت میں اربوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات اور اس میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ،ذرائع نے بتایا کہ اویس مظفر ٹپی کے خلاف گلستان جوہر اور نیو کراچی میں 100سے زائد متبادل پلاٹس حاصل کرنے کی تحقیقات کی جارہی ہیں ،ذرائع نے بتایا کہ اویس مظفر کی جانب سے ان پلاٹس کے حصول کے لیے جو کاغذات جمع کرائے گئے تھے وہ تمام کے تمام جعلی ثابت ہوئے ہیں ۔اس کے علاوہ گھوڑا بار ی اور کھارو چھان میں ہزاروں ایکٹر ززمین کو جعلی کاغذات بناکر بیچنے کی تحقیقات کی جارہی ہے ،جبکہ جعلی کھاتوں پر گلشن معمار اور احسن آباد میں 150ایکٹر زمین پر گوٹھ آباد سکیم کے نام سے چائنہ کٹنگ اور 30سالہ لیز کو 99سال میں تبدیل کرانے کے لیے شہریوں سے کروڑں روپے بٹورنے اور جعلی کاغذات پر 99سالہ لیز دینے میں ملوث اویس ٹپی کے فرنٹ مین آفتاب پٹھان اور محمد گل کے خلاف بھی تحقیقات شروع کی جائے گی۔

مزید :

صفحہ اول -