شہر میں تخریب کاری کے لیے بلڈرز پیسے دیتے تھے :را کے ایجنٹوں کا انکشاف

شہر میں تخریب کاری کے لیے بلڈرز پیسے دیتے تھے :را کے ایجنٹوں کا انکشاف

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)شہرقائد سے گذشتہ روز گرفتار ہونے والے ’’را‘‘کے ایجنٹوں سے تفتیش کرنے کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ملزموں نے ابتدائی بیان میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں شہر میں تخریب کاری کے لیے کئی بلڈرز پیسے فراہم کرتے تھے ۔ملزموں کا کہنا ہے کہ شہر کے بڑے بلڈروں کے اکاؤنٹ میں بیرون ملک سے تخریب کاری کے لیے پیسے آتے تھے ۔سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ملزموں کی نشاندہی پر بلڈروں کی لسٹ تیار کرلی ہے جن کے خلاف جلد ہی کاروائی کی جائے گی۔دوسر ی جانب ملزمان سے مزید تفتیش کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس میں حساس اداروں کے افسروں سمیت سی ٹی ڈی اہلار بھی شامل ہو نگے۔

مزید : صفحہ اول