ٹی ایم اے راوی ٹاؤن انتظامیہ کا مویشیوں کے انخلاء کے لیے آپریشن

ٹی ایم اے راوی ٹاؤن انتظامیہ کا مویشیوں کے انخلاء کے لیے آپریشن

لاہور( جنرل رپورٹر) ڈی سی اولاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر گزشتہ روز ٹی ایم اے راوی ٹاؤن انتظامیہ نے مویشیوں کے انخلاء کے لیے آپریشن کیا۔ ٹاؤن انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے یونین کونسل نمبر11 سے08 بھینسیں پکڑکر اپنے قبضہ میں لے لیں۔ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ کسی بھی شخص کو ممنوعہ یونین کونسلز میں گائے،بھینسیں رکھنے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے گی اور تمام ٹاؤنز کی انتظامیہ اپنے اپنے علاقوں میں موجود ممنوعہ یونین کونسلز سے جانوروں کے انخلاء کو یقینی بنائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4