قوم کی توقعات نواز شریف نہیں جنرل راحیل شریف سے وابستہ ہیں،حامد سعید

قوم کی توقعات نواز شریف نہیں جنرل راحیل شریف سے وابستہ ہیں،حامد سعید

لاہور(نمائندہ خصوصی )سابق وفاقی وزیر اور نظام مصطفی پارٹی کے مرکز ی رہنما صاحبزادہ حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ قوم کی توقعات نواز شریف نہیں راحیل شریف سے وابستہ ہیں۔ جہاد کے نام پرہونے والے فساد سے مسلمانوں کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ ایران اور سعودی عرب کی لڑائی ختم ہونے سے فرقہ واریت ختم ہو جائیگی ۔ ظلم اور جرم کی سیاست کا خاتمہ ہو نا چاہیئے۔ پاکستان پراکسی وارز کا میدان بنا ہوا ہے۔ بھارت کی اشتعال انگیزی خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے۔ بھارتی اشتعال انگیزی کو عالمی اداروں میں بے نقاب کیا جائے۔ پاکستان کو مستقل وزیر خارجہ کی ضرورت ہے ۔الیکشن ٹریبونل کے فیصلوں سے حکومت کا مینڈیٹ مشکوک ہو گیا ہے۔ شاہ پور کانجراں میں پیر مدرسہ کے سالانہ عرس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صوفیاء کی تعلیمات کو اپنا کر انتہا پسندی ختم کی جاسکتی ہے۔ صوفیاء نے انسانیت سے محبت کا درس دیا ۔صوفیاء کے ماننے والے امن و محبت کے علمبر دار ہیں۔ صوفی ازم پوری دنیا میں پھیل رہا ہے۔ برصغیر میں صوفیاء کے ذریعے اسلام تیزی سے پھیلا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4