مسئلہ کشمیر کو اقوا م متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے،میاں مقصود

مسئلہ کشمیر کو اقوا م متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے،میاں مقصود

لاہور(نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ کشمیر کے مسئلہ کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیری عوام کی رائے کے مطابق حل کیا جائے ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ آج بھی حسب عادت ہندوؤں نے اس مسئلہ سے ٹال مٹول کی پالیسی اپنائی ہوئی ہے لہذا 44 سال سے زائد وقت گزرنے کے باوجود یہ مسئلہ جوں کا توں ہے۔نریندرمودی کے برسر اقتدار آنے کے بعد بھارت نے پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلق قائم کرنے کی بجائے جارحانہ اقدامات شروع کردےئے،کنٹرول لائن اورورکنگ باؤنڈری پر اشتعال انگیز کاروائیوں کا سلسلہ شروع کردیا گیامودی کا خیال تھا کہ پاکستانی فو ج کی مصروفیت کا ناجائز فائدہ اٹھایا جائے اور اس پر دباؤ بڑھا کر اپنی من مانی شرائط تسلیم کرنے پر انھیں مجبور کیا جائے۔ مودی سرکار مسئلہ کشمیر پربات چیت کے لیے آمادہ ہی دکھائی نہیں دیتی، وہ یہ گھناؤنا منصوبہ بنارہی ہے کہ کشمیر کو بھارت کا مستقل حصہ قرار دیا جائے بھارت کے یہ مکروہ عزائم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔انھوں نے کہا کہ بھارتی ایجنسیوں کی کاروائیوں کو صرف مشیروں کے مذاکرات تک محدودنہ کیا جائے بلکہ انہیں بین الاقوامی اداروں اور عالمی رائے عامہ کے سامنے بھی پیش کیا جائے اور عالمی برادری کو بتایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ بھارت کو اس بات پر مجبور کرے کہ وہ کشمیریوں کی رائے اورقیادت کو اعتماد میں لے کر فوری طور اس مسئلہ کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4