دھاندلی کرنے والوں کے بعد بدعنوانوں کی باری آگئی،یاسر گیلانی

دھاندلی کرنے والوں کے بعد بدعنوانوں کی باری آگئی،یاسر گیلانی

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے سینئر رہنما و ممبر ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو کمیٹی لاہور انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ دھاندلی کے بے تاج بادشاہوں کے بعد اب کرپشن کے بے تاج بادشاہوں کی باری آ چکی ہے مسلم لیگ( ن) اور پیپلز پارٹی نے کرپشن میں تاریخ رقم کی ہوئی ہے جس کا حساب دینے اور قوم کی لوٹی ہوئی دولت کو لوٹانے کا وقت آ چکا ہے تحریک انصاف چوروں اور لٹیروں کو مزید لوٹ مار نہیں کرنے دے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تحریک انصافشاہدرہ کی مرکزی کمیٹی کے ممبران میاں مبشریعقوب، عدنان سہیل، منظور انصاری، چوہدری اسحاق نمبردار، اعظم ورک، ڈاکٹر عامر گیلانی، میاں مقصود احمد، مظہر عباس، ارشد خان، نعیم احمد مغل، میاں طاہر رشید، محمد ابو بکر عظیم، ندیم مبشر سندھو، عمر دراز، حافظ شاہد اقبال، جاوید دستگیر، سیف اللہ خان اور ماسٹر بلال کے ہمراہ کارنر میٹنگ کے دوران کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4