آزاد ملک میں پیدا ہونا بہت بڑی خوش قسمتی ہے،میاں عرفان دولتانہ

آزاد ملک میں پیدا ہونا بہت بڑی خوش قسمتی ہے،میاں عرفان دولتانہ

لاہور(پ ر)مسلم لیگ( ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ ہم لوگ خوش قسمت ہیں کہ ایک آزاد ملک میں پیدا ہوئے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے نئی نسل مطالعہ کی عادت اپنائے اور تاریخ کا مطالعہ ضرور کرے قائداعظمؒ نے اس برصغیر کا جغرافیہ بدل کر رکھ دیا کیونکہ انہیں پوری تاریخ کا علم تھامسلمانوں نے اس برصغیر پر تقریباً ایک ہزار سال تک حکمرانی کی پھر انگریز یہاں آئے اور حکمران بن گئے انگریزاور ہندو مسلمانوں کو ایک الگ قوم ماننے پر تیار نہیں تھے ،قائداعظمؒ نے کہا مسلمان ہر لحاظ سے ہندوؤں سے الگ قوم ہیں قیام پاکستان سے قبل مسلمانوں کی حالت بہت پسماندہ تھی ،ہندو مسلمانوں کو ناپاک سمجھتے تھے اور انہیں اپنی کھانے پینے کی اشیاء کے قریب تک نہ آنے دیتے ۔ یہی دوقومی نظریہ ہے جس کی بنیاد پر ایک تحریک چلی اور14اگست1947ء کو پاکستان معرض وجود میں آگیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4