مسلم لیگ(ن)کا کارکن تھا اورہوں،مسلم لیگ(ق)میں شمولیت اختیار نہیں کی،رانا عطاء محمد
لاہور(خبر نگار خصوصی)رانا عطا محمد مسلم لیگی رہنما پی پی159 نے کہا کہ وہ مسلم لیگ(ن)کا کارکن تھا اور ہے اس نے مسلم لیگ(ق)میں شمولیت اختیار نہیں کی ۔انہوں نے کہا کہ ان کے مسلم لیگ (ق)میں شمولیت کی باتیں بے بنیاد ہیں وہ کسی پنچائیت کے سلسلہ میں چوہدری پرویز الہٰی سے ملنے گئے تھے جس میں کچھ فریقین کی صلح کا معاملہ تھا ان کی جماعت میں شمولیت کی بات نہیں ہوئی۔نجی ملاقات کو سیاسی شمولیت بنا کر پیش کرنا درست نہیں ہے ایسے ہتھکنڈوں سے جماعت کو تقویت نہیں دی جا سکتی پرویز الہی کیخلاف پریس کانفرنس کروں گا۔