اسلحہ لائسنس کیلئے ارکان اسمبلی کو پہلے ٹریننگ حاصل کرنا ہو گی، رانا ثناء اللّٰہ

اسلحہ لائسنس کیلئے ارکان اسمبلی کو پہلے ٹریننگ حاصل کرنا ہو گی، رانا ثناء ...

لاہور(نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ اسلحہ لائسنس حاصل کرنے ہیں تو پہلے تمام ممبران ایلیٹ سینٹر میں 15روز کی ٹریننگ لیں کیونکہ اسلحہ چلانے کئے لئے تربیت کا ہونا بھی ضروری ہے اگر ممبران اس بات کی یقین دھانی کرواتے ہیں تو انہیں ممنوعہ بور یا کلاشنکوف کے لائسنس جاری کردئے جائیں گے۔ پنجاب اسمبلی اجلاس میں مسلم لیگ(ن) کے رکن اسمبلی مظہر عباس خان نے مطالبہ کیا کہ پنجاب حکومت تمام ارکان اسمبلی کو سکیورٹی فراہم نہیں کرسکتی تو کلاشنکوف یاممنوعہ بور کے دولائسنس ہر ممبر کوجاری کرے تاکہ وہ اپنا دفاع کرنے کی صلاحیت تو رکھ سکیں۔اس کے جواب میں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا یہ عوامی نمائندوں کا حق ہے ہم ان کو دو لائسنس دے سکتے ہیں مگر اس سے پہلے ان کو ایلیٹ فورس کے سکول میں 15دن کی ٹریننگ لینی ہوگی ،ٹریننگ کے بعد ممبران اسلحہ لانسنس رکھنے کے اہل ہو جائیں گے اور اپنا دفاع کرسکتے ہیں۔

رانا ثناء اللہ

مزید : صفحہ آخر