جوزف کالونی ہنگامہ آرائی کیس ،7ملزمان کی غیرحاضری کی وجہ سے سماعت 5ستمبر تک ملتوی

جوزف کالونی ہنگامہ آرائی کیس ،7ملزمان کی غیرحاضری کی وجہ سے سماعت 5ستمبر تک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جوزف کالونی بادامی باغ ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت ہوئی ،7ملزمان کی غیرحاضری کی وجہ سے سماعت کو 5ستمبر تک ملتوی کردیا گیا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تھانہ بادامی باغ پولیس نے جوزف کالونی میں ہنگامہ آرائی کرکے علاقے میں خوف وہراس پھیلانے اور عمارت کو آگ لگانے کے الزام میں چالان پیش کررکھا ہے، جس میں ایک درجن ملزمان نامزد ہیں۔عدالت میں کیس کے گواہوں کو گزشتہ روز طلب کیا گیاتھا لیکن سیموئل مسیح سمیت 7ملزمان پیش نہیں ہوئے جس پرعدالت نے کارروائی 5ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے دیگرملزمان اور گواہوں کو دوبارہ طلب کرلیا ہے۔
جوزف کالونی

مزید :

صفحہ آخر -