تاجر تنظیموں کی سپریم کونسل کا اجلاس گروپس کی آپسی لڑائی کے باعث کسی نتیجہ پر پہنچے بغیر ہی ختم

تاجر تنظیموں کی سپریم کونسل کا اجلاس گروپس کی آپسی لڑائی کے باعث کسی نتیجہ پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کامرس رپورٹر)تاجر تنظیموں کی سپریم کونسل کا اجلاس گروپس کی آپسی لڑائی کے باعث کسی نتیجہ پر پہنچے بغیر ہی ختم ہو گیا ۔ سپریم کونسل کا اجلاس بینکوں کی ٹرانزیکشن پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کے حوالے سے چارٹر آف ڈیمانڈ اور آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرنے کے لئے طلب کیا گیا تھا ۔ اجلاس میں تینوں گروپس نعیم میر گروپس ، اشرف بھٹی گروپ اور خالد پرویز گروپ کے اعلی عہدیداروں نے شرکت کی تاہم اجلاس میں انجمن تاجران مرکز ی صدر خالد پرویز اور جنرل سیکرٹری عبدالرزاق ببر نے شرکت نہیں کی ۔ اجلاس میں تینوں گروپس کے عہدیداروں میں ایک بار پھر احتجاج اور چارٹر آف چارٹر آف ڈیمانڈ کے حوالے سے آپسی لڑائی شروع ہو گئی جس کے باعث اجلاس کسی بھی نتیجہ کے بغیر ختم ہو گیا ۔

مزید :

صفحہ آخر -