ڈی جی ٹی او کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، خرم ثقلین

ڈی جی ٹی او کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، خرم ثقلین
ڈی جی ٹی او کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، خرم ثقلین

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) فرینڈز الائنس کے مرکزی رہنمااور لبیک انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو خرم ثقلین نے کہا ہے ڈی جی ٹی او نے فرینڈز الائنس کے موقف کی تائید کی ہے ہم پہلے دن سے ہی حساب مانگ رہے ہیں ڈی جی ٹی او کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں پہلے حساب پھر انتخاب کے موقف پر قائم ہیں ہوپ کو ایک لاکھ جرمانہ اس بات کا ثبوت ہے ہوپ کے قوائد ضوابط کی خلاف ورزی اور لوٹ مار کی ہے فرینڈز الائنس نے کم وقت میں بہت زیادہ ڈلیور کیا ہیہ ہوپ کو ناکامی کا اعتراف کرنا چاہیے 31اکتوبر کو الیکشن کا اعلان قابل عمل نہیں ہے بہت سے حج آرگنائزر سعودیہ میں ہوں گے 15دن آگے کیا جائے ۔فرینڈز الائنس بھر پور انداز میں الیکشن میں حصہ لیں گے اور کلین اپ کریں گے پنجاب کے حج آرگنائزر نے دونوں گروپوں کو مسترد کر دیا ہے خرم ثقلین نے کہا پرائیویٹ حج سکیم میں جس طرح کی آئندہ مشکلات آ رہی ہیں اس میں پڑھے لکھے لوگوں کی ضرورت ہے فرینڈز الائنس میں پڑھے لکھے اور جرات مند نوجوان موجود ہیں حج آرگنائزر ووٹ کا فیصلہ کرتے ہوئے فرینڈز الائنس کی خدمت رہنمائی اور آئندہ کی منصوبہ بندی کو سامنے رکھیں ،فرینڈز الائنس حج آرگنائزر کو مایوس نہیں کرے گی پرائیویٹ سکیم کے مستقبل کو محفوظ کرنے کے لیے جامعہ لائحہ عمل ترتیب دے لیا ہے

مزید : صفحہ آخر