سول ایوی ایشن سعودی ائیرلائنز کی آخری حج فلائٹ کا وقت تبدیل نہ کرے،شاہد رفیق

سول ایوی ایشن سعودی ائیرلائنز کی آخری حج فلائٹ کا وقت تبدیل نہ کرے،شاہد رفیق
سول ایوی ایشن سعودی ائیرلائنز کی آخری حج فلائٹ کا وقت تبدیل نہ کرے،شاہد رفیق

  


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سابق چےئرمین ہوپ النصر گروپ کے چیف ایگزیکٹو حاجی شاہد رفیق نے سعودی ائیرلائنز کی طرف سے 19ستمبر کی فلائٹ کو 17ستمبر میں تبدیل کرنے کے فیصلے پر شدید رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے سول ایوی ایشن سعودی ائیرلائنز کی 19ستمبر کی آخری حج فلائٹ کا وقت تبدیل کرنے کا فیصلہ مسلط نہ کرے حاجیوں کے عزیزہ مکہ میں سارے انتظامات درہم برہم ہو جائیں گے حاجیوں نے آخری فلائٹ اور عزیزہ میں دن کم کرنے کے لیے ہی ایک لاکھ 52ہزار روپے خرچ کیے ہوئے ہیں سعودی ائیر لائنز نے 6ماہ پہلے پیسے لے کر ٹکٹ کنفرم کیے ہوئے ہیں 15دن پہلے جب تمام عازمین شیڈول ترتیب دے چکے ہیں ،حاجرہ ٹریول اور النصر ٹریول نے شیڈول ای حج پر فیڈ کر دیا ہے وزارت مذہبی امور کو اطلاع دے دی ہے اچانک تبدیلی حاجی قبول نہیں کرے گا شاہد رفیق نے وزیر اعظم پاکستان ،ڈی جی سول ایوی ایشن ،وفاقی وزیر مذہبی امور سے اپیل کی ہے کہ حج اپریشن متاثر نہ کیا جائے ،19ستمبر کی دوپہر سعودی ائیرلائنز کی فلائٹ SV-737کو لینڈنگ اور ٹیک آف کی اجازت دی جائے لاہور ائیر پورٹ پر رن وے ایک نہیں ہے چند گھنٹے رن وے پر تعمیراتی کام نہیں ہو گا تو قیامت نہیں آ جائے گی شاہد رفیق نے ڈی جی سول ایوی ایشن سے مطالبہ کیا ہے لاہور انتظامیہ کو پابند کیا جائے 19ستمبر 6ذو الحج کی سعودی ائیر لائنز کی آخری حج فلائٹ کو ڈسٹرپ نہ کیا جائے لینڈنگ کی اجازت دی جائے سعودی ائیرلائنز بھی اپنی ساکھ متاثر نہ کرے اور حاجیوں کا خیال کرے جنہوں نے اتنی مہنگی ٹکٹ خرید رکھے ہیں شاہد رفیق نے کہا ہے سعودی ائیر لائنز اگر 19ستمبر کی فلائٹ کا وقت پہلے کرنا چاہتی ہے تو پہلے 18ستمبر کی فلائٹ کا وقت پہلے لائے 18ستمبر کی جگہ ہمیں دے 18ستمبر والوں کو 17ستمبر میں لائے یہ انصاف ہو گا ،اگر ذبردستی فیصلے مسلط کریں گے تو حج آرگنائزر کے ساتھ ساتھ عازمین حج بھی سعودی ائیرلائنز سے ناراض ہوں گے اچانک وقت اور تاریخ کی تبدیلی سے حج آرگنائزر کو لاکھوں کا نقصان الگ ہو گا حاجی کو عزیزہ میں دو دن کی بجائے چار دن ٹھہرنا پڑے گااور سعودی ائیر لائنزکی ساکھ بھی بری طرح متاثر ہو گی۔

مزید : صفحہ آخر