این اے 118سمیت 9دھاندلی کیسز چیف جسٹس ہائیکورٹ کو بھجوادئیے گئے

این اے 118سمیت 9دھاندلی کیسز چیف جسٹس ہائیکورٹ کو بھجوادئیے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)الیکشن کمیشن کی طرف سے الیکشن ٹربیونلز کے طور پر کام کرنے والے ججوں کے مدت ملازمت میں عدم توسیع کے باعث الیکشن ٹربیونل لاہور کے جج کاظم علی ملک نے این اے 118، این اے 128اور پی پی 160 سمیت 9 دھاندلی کیسز مزید کارروائی کے لئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بجھوا دیئے ۔الیکشن ٹربیونل کاظم علی ملک کی عدالت میں گزشتہ روز این اے 118دھاندلی کیس سماعت کے لئے لگا ہوا تھا ۔تحریک انصاف کے امیدوار حامد زمان کے وکیل انیس علی ہاشمی اور مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے ملک ریاض الیکشن ٹربیونل میں پیش ہوئے ،الیکشن ٹربیونل کاظم ملک نے دوران سماعت کہا کہ ان کی مدت ملازمت 31اگست کو ختم ہو رہی ہے جبکہ الیکشن کمیشن اور حکومت نے ان کو توسیع دینے سے انکار کر دیا ہے ۔این اے 122دھاندلی کیس کا فیصلہ ان کا آخری فیصلہ تھا،31 اگست میں 3 روز باقی ہیں ان 3 دنوں میں جاری کیسز کی کارروائی مکمل نہیں ہو سکتی چنانچہ سماعت جاری رکھنے کا بھی کوئی فائدہ نہیں ،اس لئے تمام کیسزالیکشن کمیشن اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بجھوائے جارہے ہیں ، اس وقت الیکشن ٹربیونل لاہور میں این اے 118، این اے 128 ، پی پی 160 ، پی پی 150 لاہور سمیت گوجرانوالہ، گجرات اور منڈی بہاوالدین کی نو انتخابی عذرداریوں کے کیسز کا فیصلہ ہونا باقی تھا،اسی طرح الیکشن ٹربیونل فیصل آباد جاوید رشید محبوبی، الیکشن ٹربیونل ملتان رانا زاہدمحمود کی مدت ملازمت بھی31اگست کو پوری ہورہی ہے ،انہیں بھی مزیدتوسیع نہیں مل سکی ۔
الیکشن ٹربیونلز

مزید :

صفحہ آخر -