چینی شخص کے کان میں کاکروچ نے پورے خاندان سمیت قبضہ کر لیا

چینی شخص کے کان میں کاکروچ نے پورے خاندان سمیت قبضہ کر لیا
چینی شخص کے کان میں کاکروچ نے پورے خاندان سمیت قبضہ کر لیا

  


بیجنگ (نیوز ڈیسک) کیا آپ اپنے کان باقاعدگی سے صاف رکھتے ہیں؟ اگر نہیں تو بہت محتاط ہوجائیے ورنہ کہیں آپ کو بھی اس چینی شخص جیسے انجام سے دوچار نہ ہونا پڑجائے۔اخبار ’’دی مرر‘‘ کے مطابق چینی شہر ڈانگہوان کے چانگ آن ہسپتال میں ڈاکٹر یانگ جنگ کو اس وقت اپنے طبی کیریئر کا سب سے بڑا دھچکا لگ گیا جب انہوں نے مسٹر لی نامی 19 سالہ نوجوان کے کان کا معائنہ کیا۔ لی کا کہنا تھا کہ وہ کچھ دنوں سے کان میں سخت کھجلی اور درد محسوس کررہا تھا۔ ڈاکٹر یانگ کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے نوجوان کے کان کا معائنہ کیا تو یہ دیکھ کر سخت حیران ہوئے کہ اس میں ایک کاکروچ بیٹھا تھا، مگر یہ تو کچھ بھی نہ تھا، مزید گہرائی سے دیکھنے سے معلوم ہوا کہ کان کے اندر کاکروچوں کا پورا کنبہ آباد تھا۔ مادہ کاکروچ کے ساتھ اس کے 25 بچے بھی لی کے کان میں رہائش پذیر تھے اور اسے کچھ خبر نہ تھی کہ کاکروچوں کا خاندان کب اور کیسے اس کے کان میں پہنچا۔ ڈاکٹر یانگ کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں مادہ کاکروچ کچھ دن قبل لی کے کان میں گھسی اور وہاں انڈے دے دئیے جن سے اب بچے نکل چکے تھے۔ واضح رہے کہ کاکروچ غیر متوقع جگہوں پر چھپنے اور کئی کئی روز تک خوراک کے بغیر زندہ رہنے کے ماہر سمجھے جاتے ہیں، مگر یہ تو کسی نے نہ سوچا تھا کہ وہ کسی کے کان میں بھی رہ سکتے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر