ایس پی سٹی آپریشن لاہورحج کی ادائیگی کیلئے روانہ

ایس پی سٹی آپریشن لاہورحج کی ادائیگی کیلئے روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم سیل )ایس پی سٹی آپریشن حج کی ادائیگی کیلئے 27 روز کی چھٹی پر روانہ ہوگئے قائم مقامی ایس پی انویسٹی گیشن کو اضافی چارج بھی دے دیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ ایس پی سٹی آپریشن ہارون جوئیہ کی جانب سے 27 روزہ چھٹی کی درخواست کو منظور کرلیا گیا جس میں انہوں نے حج کی سعادت حاصل کرنے کا موقف اختیار کیا ہے تاہم چھٹی کی منظوری کے بعد ایس پی سٹی آپریشن کا چارج سی سی پی او لاہور کی جانب سے ایس پی سٹی انویسٹی گیشن محمد نوید کو دے دیا گیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -