دہشت گردی کے پیش نظر ریلوے پولیس کی نفری میں اضافہ

دہشت گردی کے پیش نظر ریلوے پولیس کی نفری میں اضافہ

لاہور(کرا ئم سیل ) ملکی حالات کے پیش نظر لاہور ریلوے اسٹیشن میں ریلوے پولیس نے نفری میں اضافہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ریلوے اسٹیشن میں دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ریلوے اسٹیشن کو کور کر کے چور راستے بھی بند کر دیے جبکہ صرف ایک جگہ راستہ رکھا گیا ہے جہاں سے اسٹیشن آنے اور جانے والوں کو گزارہ جاتاہے جبکہ ریلوے اسٹیشن پر ریلوے پولیس کی نفری میں بھی اضافہ کر کے سیکیورٹی کو مزید سخت کر کے چیکنگ کی جا رہی ہے۔

مزید : علاقائی