چو ہنگ ، تیز رفتار ٹرالے کی مو ٹر سا ئیکل ر کشا کو ٹکر ،2خواتین جا ں بحق ،ایک کا سردھڑسے جدا

چو ہنگ ، تیز رفتار ٹرالے کی مو ٹر سا ئیکل ر کشا کو ٹکر ،2خواتین جا ں بحق ،ایک کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرا ئم سیل ) پولیس چوہنگ ٹریننگ سکول کے سامنے تیز رفتار ٹرالے نے چنگ چی کو کچل دیا۔ چنگ چی میں سوار ایک خاتون کا سر دھڑ سے الگ ہوگیا ،دوسری نامعلوم خاتون ٹرالے کے ٹائروں تلے آکر جاں بحق ہوگئی جبکہ ڈیڑھ سالہ بچی حادیہ سمیت تین افرادزخمی ہوگئے ۔اطلاع ملنے پر پولیس اورامدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں پہنچا دیا جہاں چنگ چی رکشہ ڈرائیور کی حالت نازک ہے ۔بتایا گیا ہے کہ چنگ چی رکشا ڈرائیورمحمد احمد سواریاں زینت بی بی اسکی ڈیڑھ سالہ بیٹی حادیہ ،نامعلوم خاتون اور منور بی بی کو لیکر جارہا تھا کہ اچانک سامنے سے آنے والے تیز رفتار ٹرالے نے رکشا کو ہی کچل دیا ،جس کے باعث چنگ چی رکشا میں سوار زینت بی بی کا سر دھڑ سے الگ ہوگیا، نامعلوم خاتون بھی ٹائروں تلے آکر دم توڑ گئی جبکہ ڈیڑھ سالہ بچی حادیہ ،ڈرائیور محمداحمد اور منور بی بی شدید زخمی ہوگئے۔ ٹرالے کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ۔ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے ٹرالے کو قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -