سیاسی جماعتوں کے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرانے کا آج آخری دن

سیاسی جماعتوں کے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرانے کا آج آخری دن
سیاسی جماعتوں کے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرانے کا آج آخری دن

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سیاسی جماعتوں کے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے جو جماعتیں اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کرا سکیں وہ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے لئے اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرانے کا آج آخری دن ہے جو جماعتیں تفصیلات جمع نہ کرا سکیں وہ انتخابات میں حصہ لینے کی اہل نہ ہوں گی اور نہ ہی انہیں انتخابی نشان الاٹ ہو گا۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے ابھی تک اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں اور ان کے پاس آج آخری دن بچا ہے۔

مزید : قومی