اسلام آباد کی 50 یونین کونسلوں کی حلقہ بندیوں کیلئے فہرستیں تیار کرنے کا عمل شروع

اسلام آباد کی 50 یونین کونسلوں کی حلقہ بندیوں کیلئے فہرستیں تیار کرنے کا عمل ...
اسلام آباد کی 50 یونین کونسلوں کی حلقہ بندیوں کیلئے فہرستیں تیار کرنے کا عمل شروع

  

اسلام آباد(مایٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کی 50 یونین کونسلوں کی حلقہ بندیوں کیلئے ابتدائی فہرستیں تیار کرنے کا عمل شروع ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے لئے 29 اگست سے 22 ستمبر تک نئی حلقہ بندیوں کی فہرستیں بنانا شروع کر دیں ہیں۔ایک یونین کونسل میں جنرل ممبرز کے لئے 6 وارڈ بنائے جائیں گے۔ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست 25 ے 30  ستمبر تک آویزاں کی جائیں گی۔حلقہ بندیوں پر اعتراضات یکم سے 5 اکتوبر تک داخل کرائے جا سکیں گے جبکہ 6 سے 10 اکتوبر تک ان اعتراضات کو نمٹایا جا سکے گا۔13 اکتوبر کو حتمی فہرستوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

مزید : اسلام آباد