اربوں کی کرپشن اور بھتہ خوری ،سابق ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر سوئی سدرن شعیب وارثی 3 ماہ کے لئے رینجرز کے حوالے

اربوں کی کرپشن اور بھتہ خوری ،سابق ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر سوئی سدرن شعیب ...
اربوں کی کرپشن اور بھتہ خوری ،سابق ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر سوئی سدرن شعیب وارثی 3 ماہ کے لئے رینجرز کے حوالے

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر سوئی سدرن شعیب وارثی دیگر 2 ملزمان کامران احسن اور زوہیر صدیقی کو 90 روز کے لئے رینجرز کے حوالے کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق رینجرز نے بھتہ خوری اور اربوں روپے کی کرپشن کے الزام میں زیر حراست سابق ڈپٹی مینجگ ڈائریکٹر سوئی سدرن شعیب وارثی اور اور دیگر دو ملزموں کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا ۔عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان بھتہ خوری میں ملوث ہیں اور اور اختیاروت کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اربوں روپے کی کرپشن میں بھی ملوث ہیں ۔ملزمان سے تفتیش کے لئے انہیں تحویل میں دینے کے احکامات جاری کیے جائیں جس پر انسداد دہشت گردی عدالت نے تینوں ملزموں کو 90 روز کے لئے رینجرز کی تحویل میں دینے کا حکم جاری کر دیا۔

مزید : کراچی /اہم خبریں