بھارتی علاقے میں 6غبارے گرنے سے تھرتھلی‘پاکستان سے آئے :حکام

بھارتی علاقے میں 6غبارے گرنے سے تھرتھلی‘پاکستان سے آئے :حکام
بھارتی علاقے میں 6غبارے گرنے سے تھرتھلی‘پاکستان سے آئے :حکام

  

لاہور(ویب ڈیسک)پاک بھارت سرحد سے 10کلومیٹر دوربھارتی گاﺅں مارہی میگھامیں 6غبارے گرنے سے سکیورٹی اہلکاروں کوپریشانی لگ گئی۔سکیورٹی اہلکاروں نے اس یقین کا اظہارکیاہے کہ یہ غبارے پاکستان کی طرف سے آئے ہیں۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ غباروں کے ساتھ دو کاغذباندھے گئے جن پراردو میں کوئی تحریر بھی لکھی ہے۔ایس ایس پی منموہن شرما نے بتایا کہ معاملہ اتنا سنگین نہیں ہے ،غباروں سے نتھی کا غذوں پر صرف چند نام تحریر ہیں۔انہوں نے بتایا غبارے اورتحریریں تحقیقات کیلئے خفیہ ایجنسیوں کے حوالے کردی گئی ہیں۔

مزید : لاہور