اقوام متحدہ کے ملٹری مبصرین کابھارتی گولہ باری سے متاثر ہ سرحدی گاﺅں کند پور کا دورہ

اقوام متحدہ کے ملٹری مبصرین کابھارتی گولہ باری سے متاثر ہ سرحدی گاﺅں کند پور ...
اقوام متحدہ کے ملٹری مبصرین کابھارتی گولہ باری سے متاثر ہ سرحدی گاﺅں کند پور کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کے ملٹری مبصرین نے بھارت کی بلااشتعال فائرنگ اور بھاری گولہ باری سے شدید متاثر ہونے والے سیالکوٹ کے سرحدی گاﺅں کند پور کا دورہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ تین رکنی مبصروفدنے بھارتی گولہ بھاری سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کا جائزہ لیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارت کی بھاری گولہ باری سے ایک ہی گاﺅں میں سات افراد شہید ہو گئے تھے جبکہ متعدد رہائشی املاک کو بھی نقصان پہنچا ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ بعض زخمی سی ایم ایچ سیالکوٹ میں زیر علاج ہیں امکان ہے اقوام متحدہ کا مبصر وفد ہسپتال بھی جائے گا زخمیوں کی عیادت کے ساتھ ان سے معلومات بھی اکٹھی کرے گا۔