کراچی کی فیکٹری میں دھماکہ ،ایک شخص جاں بحق ،دو زخمی

کراچی کی فیکٹری میں دھماکہ ،ایک شخص جاں بحق ،دو زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے شیر شاہ کباڑی مارکیٹ کے قریب واقع فیکٹری میں دھماکے کے باعث ایک شخص جان بحق جبکہ دوافراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ریسکیوکی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کو آغاز کر دیاہے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہے ۔ذرائع کا کہناہےکہ مزدور باکس اٹھا رہے تھے کہ ان میں سے کسی ایک باکس میں بم رکھا گیا تھا جو کہ پھٹ گیا جس کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرنے شروع کر دیئے ہیں۔

ایس ایس پی سائٹ کا کہناہے کہ ایسے کوئی شواہد نہیں ملے جس سے ظاہر ہو کہ دھماکہ بوائلر پھٹنے کی وجہ سے ہواہے اور دھماکہ فیکٹری کے مرکزی گیٹ پر ہواہے۔جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت اکبر کے نام سے ہو گئی ہے۔

مزید :

کراچی -