عمران خان کاوزیر اعظم کو ضمنی انتخابات لڑنے کی دعوت دینا احمقانہ بات ہے ،خواجہ آصف

عمران خان کاوزیر اعظم کو ضمنی انتخابات لڑنے کی دعوت دینا احمقانہ بات ہے ...
عمران خان کاوزیر اعظم کو ضمنی انتخابات لڑنے کی دعوت دینا احمقانہ بات ہے ،خواجہ آصف

  

اسلام آباد (ڈی این ڈی)وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122سے ضمنی انتخابات لڑنے کی دعوت دینا احمقانہ بات ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان این اے 122 سے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے سے خوفزدہ ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ این اے 122 عمران خان کا آبائی حلقہ ہے تاہم وہ تین مرتبہ اس حلقے میں شکست کھاچکے ہیں۔عمران خان کو دو مرتبہ سردار ایازصادق اورایک مرتبہ طارق عزیزنے اس حلقے میں شکست دی۔یاد رہے کہ حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز نے حلقہ این اے122 لاہور اور این اے154 لودھراں میں ضمنی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا تھا اور عمران خان کو لاہور کے حلقہ این اے 122 میں سردار ایاز صادق کے خلاف ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کی دعوت دی تھی۔بعد ازاں اپنے ایک بیان میں عمران خان نے وزیر اعظم نواز شریف کو چیلنج کیا تھا کہ وہ ان کے خلاف ضمنی انتخابات میں حصہ لیں۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں