میکسیکو: ذہنی معذور بچی کے والدین کو چرس کا تیل استعمال کرنے کی ذاتی حیثیت میں اجازت 

میکسیکو: ذہنی معذور بچی کے والدین کو چرس کا تیل استعمال کرنے کی ذاتی حیثیت ...
میکسیکو: ذہنی معذور بچی کے والدین کو چرس کا تیل استعمال کرنے کی ذاتی حیثیت میں اجازت 

  


میکسیکو(مانیٹرنگ ڈیسک) میکسکوسٹی کی ایک8 سالہ ذہنی طور پر معذور بچی گریس کے والدین نے عدالت سے درخواست کی کہ انہیں بچی کو نامل رکھنے کے لئے مارجوانہ آئل(چرس کا تیل) استعمال کرنے کی اجازت دی جائے ۔اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطاببق عدالت نے درخواست یہ کہہ کر رد کر دی کہ سٹیٹ قوانین کے مطابق اس کی اجازت تو نہیں دی جا سکتی تاہم اگر انہیں یہ مہیا ہوتا ہے تو وہ اسے استعمال میں لا سکتے ہیں۔گریس کی عمر آٹھ سال ہے اور اس کے والدین شادی سے قبل اور بعد میں بھی مارجوانہ(چرس) استعمال کرتے تھے جس کے نتیجے میں ان کی بیٹی ذہنی طور پر معذور پیدا ہوئی ۔اس کو نارمل رکھنے کے لئے ڈاکٹروں کے مطابق کینابیڈیل (سی بی ڈی)کار آمد ثابت ہو سکتا ہے۔ڈس آرڈر نگ کے میڈیکل کیسز میں مریضوں کو نارمل رکھنے کے لئے اس مخصوص چرس کے تیل کا استعمال کیا جاتا ہے۔اخبار کے مطابق اگر گریس کے والدین عدالتی حکم پر ”کینابیڈیل“ حاصل کرلیتے ہیں تو انہیں قانونی طور کچھ نہیں کہا جائے گا جو کہ میکسکو سٹی میں اپنی نوعیت کا پہلا واقع ہو گا۔

مزید : بین الاقوامی