جان کو خطرہ لاحق ہے ،سیکیورٹی اداروں اور پنجاب حکومت نے آگاہ کر دیا :شیخ رشید

جان کو خطرہ لاحق ہے ،سیکیورٹی اداروں اور پنجاب حکومت نے آگاہ کر دیا :شیخ رشید
جان کو خطرہ لاحق ہے ،سیکیورٹی اداروں اور پنجاب حکومت نے آگاہ کر دیا :شیخ رشید

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سیکیورٹی اداروں نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو ان پر خود کش حملے کی وارننگ جاری کر دی ہے جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے شیخ رشید کو سیکیورٹی بھی فراہم کر دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کا کہناتھا کہ پنجاب حکومت نے انہیں تحریر ی طور پر جان کے خطر ے سے آگاہ کر دیا ہے کہ دہشتگرد ان کو نشانہ بنا سکتے ہیں اس لیے اپنی نقل حرکت محدود کر دیں ۔شیخ رشید کا کہناتھا کہ سیکیورٹی اداروں نے انہیں عوامی اجتماعات اور غیر ضروری نقل حرکت سے گریزکرنے کی ہدایت کی جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے انہیں راولپنڈی میں سیکیورٹی بھی دی گئی ہے ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں