ایاز صادق کے چیلنج نے عمران خان کی فرار کی سیاست بے نقاب کر دی ،پرویز رشید
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہاہے کہ این اے 122میں الیکشن لڑنے کے ایاز صادق کے چیلنج نے عمران خان کی فرار کی سیاست بے نقاب کر دی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے 2حلقوں میں ضمنی انتخاب لڑنے اعلان کیاہے اور عمران خان کو ان حلقوں میں 2امیدوار بھی نہیں مل رہے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ عمران خاں زمان پارک کے ووٹروں سے کیوں گھبر ارہے ہیں۔پرویز رشید نے کہاکہ کوئی بھی سنجیدہ شخص عمران خان سے ٹکٹ لینے کیلئے راضی نہیں ہے ۔