بہترین حفاظت دشمنوں کے ساتھ مذاکرات میں ہے،اوبامہ

بہترین حفاظت دشمنوں کے ساتھ مذاکرات میں ہے،اوبامہ
بہترین حفاظت دشمنوں کے ساتھ مذاکرات میں ہے،اوبامہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ امریکی اسرائیل کے حمایتی ہیں،ہم سب ایک خاندان کی طرح ہیں اور مستقبل میں بھی امریکہ اور اسرائیل کا مقدر آپس میں یونہی ہی جڑا رہے گا۔جوئش فیڈریشن آف نارتھ امریکہ سے ایک ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر باراک اوبامہ نے کہا کہ وہ ان یہودیوں کے جذبات کو سمجھتے ہیں جن کے رشتہ داروں کو ہالو کاسٹ میں میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا تھا. لیکن تاریخ ہمیں درس دیتی ہے کہ بہترین حفاظت دشمنوں کے ساتھ مذاکرات میں ہے۔انہوں نے اپنی ویڈیو کال میں یہودیوں سے کہا کہ ایران کیساتھ معاہدے سے ایران کا جوہری ہتھیار بنانے کا ہر قسم کا راستہ روک دیا گیا ہے۔