وزیر اعظم کاپیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کیلئے عبدالقادر بلوچ کو ٹاسک دینے کا فیصلہ

وزیر اعظم کاپیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کیلئے عبدالقادر ...
وزیر اعظم کاپیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کیلئے عبدالقادر بلوچ کو ٹاسک دینے کا فیصلہ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم نے پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کے لئے نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ کو ٹاسک دینے کا فیصلہ کر لیاہے تاہم عبدالقادر بلوچ کا کہنا ہے کہ انہیں اس ضمن میں وزیر اعظم کی جانب سے تاحال کوئی ہدایات نہیں ملیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ وزیر اعظم کی جانب سے ٹاسک ملنے پر جلدکراچی آئیں گے ، وہ ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کرینگے۔ وہ کور کمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرزاور وزیر اعلی سندھ سے ملاقاتیں کرینگے جبکہ وفاقی وزیر عبدالقادربلوچ نے کہا ہے کہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے دو دن سے کراچی میں ہو ں ،وزیر اعظم سے مجھے تاحال کوئی ہدایات یاٹاسک نہیں ملا ۔

مزید : قومی /اہم خبریں