رینجرز کا ایم کیوایم کے یونٹ انچارج کے گھر پر چھاپہ ،4افراد گرفتار
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)رینجرز نے کراچی کے علاقے محمدی کالونی میں سرچ آپریشن کے دوران تین افراد کو حراست میں لے لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق رینجرز اہلکاروں نے کراچی کی محمدی قالونی میں داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے سرچ آپریشن کیا اور اس دوران متحدہ قومی موومنٹ کے یونٹ انچارج کمال کے گھر کی تلاشی بھی لی گئی جبکہ سرچ آپریشن کے دوران تین افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیاہے،رینجرز نے گرفتار ہونے والے افراد کے قبضہ سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کر لیاہے۔
واضح رہے کہ رینجرز کی جانب سے یہ چھاپہ گرفتار ملزمان سے تفتیش کے بعد انکشافات کی بنیاد پر مارا گیاہے ۔