بھارتی جارحیت کیخلاف احتجاج ، مودی کے پتلے پر جوتوں کی برسات

بھارتی جارحیت کیخلاف احتجاج ، مودی کے پتلے پر جوتوں کی برسات
بھارتی جارحیت کیخلاف احتجاج ، مودی کے پتلے پر جوتوں کی برسات

  

کراچی (ڈی این اے )کراچی پریس کلب کے باہر بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاج ، مظاہرین نے بھارت کے خاف نعرے بازی کی اور مودی کے پتلے کو جوتے مارے ، مظاہرین کا کہنا ہے کہ پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گی۔ مسلم لیگ ق کے تحت کراچی پریس کلب کے باہر بارڈر پر مسلسل ہونے والی بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا گیا ۔ مظاہرے کی قیادت مسلم لیگ ق سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کی۔مظاہرین نے بھارت کے خلاف نعرے بازی کی ، بھارتی وزیر اعظم مودی کے پتلے کو جوتے مارے ۔ مظاہرین نے مودی کے پتلے اور تصویرکو آ گ لگا دی۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بھارتی جارحیت کو جواب ہم بھی دینا جانتے ہیں ۔ بھارت نے جارحیت بند نہ کی تو پاک فوج منہ توڑ جواب دے گی ، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے۔

مزید : کراچی