پیپلز پارٹی کا موجودہ الیکشن کمیشن ممبران کی موجودگی میں ضمنی انتخاب نہ لڑنے کا اعلان

پیپلز پارٹی کا موجودہ الیکشن کمیشن ممبران کی موجودگی میں ضمنی انتخاب نہ لڑنے ...
پیپلز پارٹی کا موجودہ الیکشن کمیشن ممبران کی موجودگی میں ضمنی انتخاب نہ لڑنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی نے موجودہ الیکشن کمیشن ممبران سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان ارکان کی موجودگی میں پارٹی ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لے گی۔ اسلام آباد میں ایک مشاورتی اجلاس میں  کے بعد اہم رہنماؤں نے میڈیا کو بتایا کہ ضمنی انتخابات کیلئے پی پی پی کی جانب سے امیدواروں کا اعلان تو کیا جائے گا تاہم الیکشن کمیشن ارکان کے مستعفی نہ ہونے کی صورت میں امیدواروں کو دستبردار کروا لیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن 2013 میں شدید بد انتظامی ہوئی تھی تاہم جمہوریت کیلئے نتائج کو قبول کیا، مگر مسلم لیگ ن کی حکومت کی ساتھ مزید نہیں چل سکتے کیونکہ مفاہمتی پالیسی کو چھوڑ کر جارحانہ انداز اختیار  کر لیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی قائدین کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان بھی کیا گیا۔ منظور وٹو کا کہنا تھا کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن کے علاوہ کسی بھی دوسری جماعت کے ساتھ اتحاد کر سکتے ہیں۔واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بھی موجودہ الیکشن کمیشن ارکان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے چار اکتوبر دھرنے کی دھمکی دے رکھی ہے۔ 

مزید :

قومی -اہم خبریں -