عمران خان ضمنی انتخاب میں میرے مد مقابل ہوتے تو ہیٹ مکمل کر لیتا: ایاز صادق
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی شکست نوشتہ دیوار ہے، ضمنی انتخاب لاہور سے پی ٹی آئی کا بستر ہمیشہ کیلئے گول کر دے گا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی جانب سے ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کی نامزدگی پر سردار ایاز صادق نے اپنے ردعمل میں کہا کہ کاش عمران خان میرے مدمقابل ہوتے تو ہیٹ ٹرک مکمل کر لیتا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو چیلنج دینے والوں کی بوکھلاہٹ ان کے چہروں سے عیاں ہے۔ تحریک انصاف کی شکست نوشتہ دیوار ہے اور ضمنی انتخاب لاہور سے پی ٹی آئی کا بستر ہمیشہ کیلئے گول کر دے گا۔