سانحہ بلدیہ کا ملزم حماد صدیقی بیرون ملک فرار ،تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں پیش

سانحہ بلدیہ کا ملزم حماد صدیقی بیرون ملک فرار ،تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں پیش
سانحہ بلدیہ کا ملزم حماد صدیقی بیرون ملک فرار ،تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں پیش

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کا تنظیمی انچارج اور سانحہ بلدیہ کا ملزم حماد صدیقی بیرون ملک ہے جس کی گرفتار ی کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطے کیے جارہے ہیں ۔ایس پی ساجد سدوزئی نے سانحہ بلدیہ سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں جمع کر ادی۔جس میں بتا یا گیا ہے کہ سانحہ بلدیہ کا ملزم حماد صدیقی بیرو ن ملک فرار ہو گیا ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطے کیے جا رہے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق حماد صدیقی ایم کیو ایم کے تنظیمی انچار ج تھا ۔سانحہ بلدیہ کے دیگر ملزم زبیر ،فاروق سلیم اور عبدالرحمان بھولا کو پولیس نے گرفتار کرلیا تھا ۔عدالت نے مقدمے کی سماعت 30ستمبر تک ملتوی کردی ۔

مزید : کراچی