بڑے اسلامی ملک میں پولیس سٹیشن کے اوپر فحاشی کا اڈا پکڑا گیا، یہ کام کیسے چل رہا تھا؟ آپ بھی جانئے

بڑے اسلامی ملک میں پولیس سٹیشن کے اوپر فحاشی کا اڈا پکڑا گیا، یہ کام کیسے چل ...
بڑے اسلامی ملک میں پولیس سٹیشن کے اوپر فحاشی کا اڈا پکڑا گیا، یہ کام کیسے چل رہا تھا؟ آپ بھی جانئے

  

قاہرہ (نیوز ڈیسک) ’چراغ تلے اندھیرا‘ کا مقولہ تو آپ نے ضرور سُن رکھا ہوگا لیکن مصری پولیس نے اس کی افسوسناک عملی مثال پیش کرکے دنیا کو حیران کردیا۔ مقامی اخبار ’الاہرام‘ کے مطابق قاہر کے اگوزا ڈسٹرکٹ میں اگوزا پولیس سٹیشن جس عمارت میں قائم ہے اس کے اوپر والے فلیٹ میں جسم فروشی کا دھندہ کیا جارہا تھا۔

اخبار کے مطابق پولیس سٹیشن کے عین اوپر کئی مہینے پہلے فلیٹ کرائے پر لیا گیا۔ کرایہ داروں نے بتایا کہ وہ یہاں رئیل اسٹیٹ کا دفتر قائم کرنا چاہتے تھے۔ پولیس سٹیشن کے اوپر جسم فروشی کا دھندہ بڑے پیمانے پر جاری تھا اور بتایا گیا ہے کہ اس کے پیچھے ایک بڑا گینگ کام کررہا تھا جو نوجوان لڑکیوں کے اغواءاور خرید فروخت کے بھیانک دھندے میں بھی ملوث تھا۔

مقامی انتظامیہ نے شرمناک انکشافات کے بعد تحقیقات کا اعلان کردیا ہے، لیکن مصری عوام کا کہنا ہے کہ جہاں پولیس کے سائے میں عصمت فروشی کی جارہی ہو وہاں تحقیقات اور کاروائی کی کوئی امید نہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس