گزشتہ 3 روز کے دوران عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے، اس کی وجہ کیا ہے؟ جانئے

گزشتہ 3 روز کے دوران عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے، اس ...
گزشتہ 3 روز کے دوران عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے، اس کی وجہ کیا ہے؟ جانئے

  


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)آغاز میں سعودی عرب نے یمن میں حوثی باغیوں پر فضائی حملے شروع کیے لیکن اب اطلاعات آ رہی ہیں کہ اس کی بری فوج بھی یمن میں پیش قدمی کر رہی ہے اور شمالی یمن کے بیشتر علاقوں کا کنٹرول سنبھال چکی ہے۔ سعودی افواج کی یمن میں جاری لڑائی میں اس نئی پیشرفت کے باعث حالیہ چند روز میں دنیا میں تیل کی قیمتیں بڑھنا شروع ہو گئی ہیں اور اب عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 1.69 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 59.48 ڈالراور یو ایس کروڈ آئل کی قیمت 1.12 ڈالر فی بیرل کے اضافے کے بعد 52.33 پر پہنچ گئی ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں مجموعی اضافہ 5 سے 6 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اضافہ یمن پر حملے کے فوری رد عمل کا نتیجہ ہے اور اگر یہ لڑائی طوالت اختیار کرتی ہے تو قیمتوں میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

سعودی عرب اور خلیجی ممالک کی جانب سے یمن کے حوثی قبائل کے خلاف فضائی حملوں سے ان ممالک میں موجود تیل کی تنصیبات کو نقصانات کا اندیشہ نہیں لیکن سکیورٹی خدشات کے باعث تیل کے ذخائر میں کمی کا امکان ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تیزی آرہی ہے۔ماہرین کے مطابق اس نئی صورت حال میں مارکیٹ میں تیل کی سپلائی متاثر ہوسکتی ہے جس سے قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا اور اس سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے جہاں گزشتہ کئی ماہ سے تیل کی قیمتیں مسلسل کم ہورہی تھیں ان میں اب اضافہ ہو سکتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس