براہمداغ بگٹی سے مل کر بلوچستا ن کی سیاست میں حصہ لینے کی درخواست کریں گے :ثنا اللہ زہر ی

براہمداغ بگٹی سے مل کر بلوچستا ن کی سیاست میں حصہ لینے کی درخواست کریں گے :ثنا ...
براہمداغ بگٹی سے مل کر بلوچستا ن کی سیاست میں حصہ لینے کی درخواست کریں گے :ثنا اللہ زہر ی

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ ن کے رہنما ثنا اللہ زہری نے کہا کہ براہمداغ بگٹی اور خان آف قلات کو بلوچستان میں آکر سیاست میں بھر پور حصہ لینا چاہیے ،ان رہنماﺅں کی بلوچستان میں آمد اور سیاست میں حصہ لینے کا گرمجوشی سے خیر مقدم کیا جائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ براہمداغ بگٹی کے پاس جائیں گے اوران سے بلوچستان واپس آکر سیاست میں حصہ لینے کی درخواست کریں گے ۔

نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق ثنا اللہ زہری کا کہنا ہے کہ ستمبر کے پہلے ہفتے گرینڈ جرگہ بلا یا جائے گا جس میں بلوچستان قیادت کو ایک پیج پر لانے کے لیے بات چیت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ خان آف قلات کا بلوچ معاشرے میں بڑا رول ہے اور سب بلوچ اب بھی خان آف قلات کو بڑا مانتے ہیں۔وفاقی حکومت سمیت ہم سب کی خواہش ہے کہ خان آف قلات واپس آکر سیاست میں حصہ لیں ۔

مزید : قومی /اہم خبریں