ائیرہوسٹس نے نوکری چھوڑ کر انوکھا ہی پیشہ اپنا لیا، مرد اب کس بات کے پیسے دیتے ہیں؟ آپ کو یقین نہیں آئے گا

ائیرہوسٹس نے نوکری چھوڑ کر انوکھا ہی پیشہ اپنا لیا، مرد اب کس بات کے پیسے ...
ائیرہوسٹس نے نوکری چھوڑ کر انوکھا ہی پیشہ اپنا لیا، مرد اب کس بات کے پیسے دیتے ہیں؟ آپ کو یقین نہیں آئے گا

  

بیجنگ(نیوز ڈیسک) اکثر نوجوان خواتین کیلئے ایئر ہوسٹس بننا ایک خواب کی حیثیت رکھتا ہے لیکن ایک چینی حسینہ نے ایئر ہوسٹس بننے کے بعد یہ ملازمت چھوڑ دی اور کیکڑے چھیلنے کا کام شروع کردیا، جس میں وہ بہت خوش بھی ہے اور خوب رقم بھی کما رہی ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق یہ نرالی خاتون نہ صرف کیکڑے چھیلتی ہے بلکہ اپنے گاہکوں کو اپنے ہاتھ سے کیکڑے کھلاتی بھی ہے۔ وہ چینی ویب سائٹ تاﺅ باﺅ کے ذریعے اپنی خدمات کی مارکیٹنگ کرتی ہے اور کیکڑے چھیلنے کی فیس 10یوان (تقریباً 160روپے) جبکہ اپنے ہاتھ سے کھلانے کے اضافی 5یوان (تقریباً 80روپے) لیتی ہے۔

کیکڑے چھیلنے والی حسینہ کا کہنا ہے کہ اگرچہ وہ ایئر ہوسٹس بن کر بہت خوش ہوئی تھی لیکن اسے نیا کام بہت ہی زیادہ پسند ہے اور اس سے اچھے پیسوں کے علاوہ میڈیا میں شہرت اور گاہکوں کی محبت بھی مل رہی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس