ضمنی الیکشن232-P Pفرسٹ وہاڑی ‘ ن لیگ تحریک انصاف میں سخت مقابلہ

ضمنی الیکشن232-P Pفرسٹ وہاڑی ‘ ن لیگ تحریک انصاف میں سخت مقابلہ

  

وہاڑی (بیورو رپورٹ+نا مہ نگار)حلقہ پی پی 232وہاڑی فسٹ میں 31اگست کو ہونیوالے ضمنی انتخابات میں کل 11امیدوار میدان میں ہیں لیکن اصل مقابلہ مسلم لیگ (ن) کے(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

امیدوار چودھری محمد یوسف کسیلیہ اور پی ٹی آئی کی امیدوار عا ئشہ نذیرجٹ کے درمیان متوقع ہے اس سلسلہ میں انتخابی مہم عروج پر پہنچ چکی ہے حلقہ میں دونوں پارٹیون کے امیدواروں اپنے حمایتوں کے ہمراہ گھر گھر جاکر ووٹ ما نگتے نظر آرہے ہیں دوسری جا نب پارٹی قائدین کی طرف سے جلسے جلو سوں کا سلسلہ بھی جاری ہے اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان آج گگو منڈی سپورٹس کمپلیکس گراؤں ڈ میں ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے انکے شاندار استقبال کے لیے تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں حلقہ میں امیدواروں اور حماتیوں کی طرف سے بڑے بڑے سائن بورڈ ز ودہولڈنگ بورڈ لگائے گئے ہیں جبکہ حمایتی اپنے امیدواروں کے حق میں انتہائی پرُ جوش دکھائی دے رہے ہیں 31اگست کو سیاسی معرکہ کون سے پارٹی جیتے گی اس کا فیصلہ حلقہ کی عوام ہی کرے گی

مقابلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -