نفرت انگیز پوسٹر کی وجہ سے یورپی یونین میں برطانوی شمولیت کے حامیوں کو چھوڑا: سعیدہ وارثی

نفرت انگیز پوسٹر کی وجہ سے یورپی یونین میں برطانوی شمولیت کے حامیوں کو چھوڑا: ...
نفرت انگیز پوسٹر کی وجہ سے یورپی یونین میں برطانوی شمولیت کے حامیوں کو چھوڑا: سعیدہ وارثی

  

لندن (ویب ڈیسک) کنزرویٹو پارٹی کی سابق چیئرپرسن بیرونس سعیدہ وارثی یورپی یونین سے متعلق برطانیہ میں ہونے والے ریفرنڈم میں ”لیو“ یعنی چھوڑ دیں گے کیمپ سے نکل کر ”ریمین“ یعنی یونین میں رہنے کے کیمپ میں آگئی ہیں۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

بیرونس سیدہ وارثی نے اخبار دی ٹائمز کو بتایا ” لیو کیمپین“ یا یورپی اتحاد کو چھوڑنے کے حق میں چلائی جانے والی مہم میں ”نفرت اور غیرملکیوں سے بیزاری“ کچھ زیادہ ہی ہو گئی ہے۔ انہوں نے یہ فیصلہ دائیں بازو کی جماعت یوکپ کا پوسٹر ”بریکنگ پوائنٹ“ دیکھ کر کیا‘ تاہم ”لیو“ کیمپ نے کہا ہے کہ انہیں نہیں معلوم تھا کہ لیڈی وارثی نے کبھی ان کی مہم میں شمولیت بھی اختیار کی تھی جبکہ یوکپ کے سربراہ نائجل فراج نے پوسٹر کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”یہ سچ ہے۔“ دونوں کیمپوں کے کئی رہنماﺅں نے نائجل فراج پر الزام لگایا ہے کہ وہ 23 جون کو ہونے والے ریفرنڈم سے پہلے ووٹروں کو ڈرا رہے ہیں۔ لیڈی وراثی جنہوں نے 2014ءمیں غزہ پر اپنے موقف کی وجہ سے حکومت میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔ کہتی ہیں کہ ”بریکنگ پوائنٹ پوسٹر“ دراصل میرے لئے یہ کہنے کیلئے آخری مقام تھا کہ میں اس کی مزید حمایت نہیں کر سکتی۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

انہوں نے کہا میں لیو ووٹ کیلئے اس وقت سے مہم چلا رہی ہوں جب ابھی ”ووٹ لیو“ قائم بھی نہیں ہوا تھا۔ بدقسمتی سے آج ہم جو برطانیہ کی صورت دیکھ رہے‘ ہیں وہ جھوٹ اور نفرت بھری مہم پر مبنی ہے۔ کیوں مجھ جیسے لوگ جو متحدہ یورپ کو شک کی نگاہ سے دیکھتے تھے‘ اب محسوس کر رہے ہیں کہ ”لیو“ کوچھوڑ دینا چاہئے؟ کیونکہ دن بدن ہم کیا سن رہے ہیں؟ پناہ گزین آرہے ہیں‘ زناکار آرہے ہیں‘ ترک آرہے ہیں“ جب میں ان لوگوں کو دیکھتی ہوں جو وہ کہہ رہے ہیں اور جو لوگ اس طرح کے نقطہ¿ نظر کی حمایت کررہے ہیں‘ بی این پی‘ ڈونلڈ ٹرمپ‘ میرین لی پن‘ آسٹریا کی فریڈم پارٹی‘ ایسا لگتا ہے کہ روز انتہائی دایاں بازو لیو کے ساتھ کھڑا ہو رہا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -