ترکی کی این ایس جی میں شمولیت، کشمیر پر پاکستان کی حمایت

ترکی کی این ایس جی میں شمولیت، کشمیر پر پاکستان کی حمایت
ترکی کی این ایس جی میں شمولیت، کشمیر پر پاکستان کی حمایت

  

انقرہ (ویب ڈیسک)ترکی نے نیو کلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت اور مسئلہ کشمیر سے متعلق پاکستان کے موقف کی بھرپور حمایت کے عزم کااعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ پاکستان کو بھی این ایس جی کی رکنیت ملنی چاہیے ، مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کے حامی ہیں،پاکستانی سیاحوں کودرپیش ویزہ کے مسائل کے حل کیلئے کوششیں کررہے ہیں، افغانستان میں استحکام پورے خطے خاص طور پر پاکستان کے مفاد میں ہے۔

جمعرات کو سینیٹر مشاہد حسین سید کی سربراہی میں ترکی کے دورے پر گئے ہوئے8 رکنی آل پارٹیز پارلیما نی یکجہتی وفدنے ترک دفتر خارجہ کا دورہ کیا اور ڈجی سائوتھ ایشیا سواط آغان اور دیگر حکام سے ملاقات کی جس میں پاک ترکی طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر سواط آغان کا کہنا تھا کہ پاک ترک تجارت کم ہے جسے بڑھا نے کی ضرورت ہے۔ پاکستانی وفد نے یقین دلایا کہ پاکستان قبرص کے معاملے پر ترکی کے موقف کی حمایت کرتا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -