کسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ سوچ کر کرونگا : جاوید ہاشمی

کسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ سوچ کر کرونگا : جاوید ہاشمی
کسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ سوچ کر کرونگا : جاوید ہاشمی

  


ملتان (آئی این پی ) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ اپنی ذاتی سیاست سے زیادہ قومی و ملکی حالات کو مقدم تصور کرتا ہوں۔ مسلم لیگ (ن) سمیت کسی بھی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کرونگا ۔

موجودہ حالات میں جمہوریت اور جمہوری نظا م کیخلاف بات کرنے والے دراصل ان قوتوں کو خوش کرنا چاہتے ہیں جو پاکستان کو ترقی کرتا اور آگے بڑھتا نہیں دیکھنا چاہتے۔ وہ گزشتہ روز ملتان کے لیگی رہنما امیر اللہ شیخ کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ جاوید ہاشمی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری جیسے منصوبوں کا پایا تکمیل تک پہنچنا بے حد ضروری ہے

۔ اس منصوبہ کے اصل ثمرات سے تب ہی فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے جب ملک میں سیاسی استحکام ہو ۔ اندرونی و بیرونی سازشوں کیخلاف اتحاد وقت کی اہم ضرورت۔ اگلا الیکشن این اے 149 سے ہی لڑوں گا۔

مزید : ملتان