’جس کو بھی یہ لڑکی نظر آئےہمیں اطلاع دیں‘نوجوان لڑکی کے فرار کے بعد پولیس کی فیس بک پر اپیل لیکن پھر اس ہی لڑکی نے پوسٹ پر ایسا کمنٹ کر دیا کہ منٹوں میں پوری دنیا میں دھوم مچ گئی پولیس شرم سے پانی پانی

’جس کو بھی یہ لڑکی نظر آئےہمیں اطلاع دیں‘نوجوان لڑکی کے فرار کے بعد پولیس ...
’جس کو بھی یہ لڑکی نظر آئےہمیں اطلاع دیں‘نوجوان لڑکی کے فرار کے بعد پولیس کی فیس بک پر اپیل لیکن پھر اس ہی لڑکی نے پوسٹ پر ایسا کمنٹ کر دیا کہ منٹوں میں پوری دنیا میں دھوم مچ گئی پولیس شرم سے پانی پانی

  

سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک) یہ تو عالمگیر سچائی ہے کہ خواتین اپنی خوبصورتی کے حوالے سے انتہائی محتاط واقع ہوئی ہیں مگر اس حالت میں اور اس طریقے سے آج تک کسی خاتون نے اپنی خوبصورتی کی پروا نہ کی ہو گی جیسے اس آسٹریلوی لڑکی نے کی۔ فوکس 8کی رپورٹ کے مطابق 18سالہ ایمی شارپ کو کسی جرم میں گرفتار کیا گیا اور عدالت کی طرف سے اسے کوریکشن سنٹر بھیج دیا گیا جہاں سے وہ فرار ہو گئی۔ اس کے فرار ہونے پر پولیس نے میڈیا میں اس کی ایک تصویر دی اور شہریوں کو اس پر نظررکھنے اور اس کی موجودگی کی اطلاع دینے کی ہدایت کی۔ ٹی وی پر اس کے فرار کا اشتہار خود ایمی نے بھی دیکھ لیا لیکن اشتہار میں استعمال کی گئی اپنی تصویر اسے پسند نہ آئی کیونکہ اس میں وہ بالکل خوبصورت نہیں لگ رہی تھی۔

مزیدپڑھیں:اپنے محبوب کی شرمناک عادت سے تنگ محبوبہ نے ہوٹل میں ایسا قدم اٹھا لیا کہ بے چارہ کہیں کا نہیں رہا ، لیکن جب حقیقت سامنے آئی تو ایسا انکشاف ہوا کہ آپ کو بھی اس کے آئیڈیئے پر حیرت ہوگی

رپورٹ کے مطابق ایمی نے ٹی وی چینل کے فیس بک پیج پر جا کر اس اشتہار پر مبنی پوسٹ کے نیچے کمنٹس میں اپنی ایک اچھی سی تصویر پوسٹ کی اور ساتھ لکھا کہ ”کیا آپ اشتہار میں یہ تصویر استعمال کر سکتے ہیں، مہربانی اور شکریہ....آپ کی مخلص....ایمی شارپ۔“ ایمی کو شاید اندازہ نہیں تھا کہ اس کی یہ پوسٹ اس کی گرفتاری کا باعث بھی بن سکتی ہے۔ چنانچہ یہی کچھ ہوا۔ پولیس نے اسے دوبارہ گرفتار کر لیا اور نیوٹاﺅن پولیس سٹیشن لے گئی جہاں پولیس ترجمان کے مطابق اس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -