محکمہ زراعت کی فصل کو مختلف بیماریوں سے بچاو کیلئے اقدامات کی ہدایت

محکمہ زراعت کی فصل کو مختلف بیماریوں سے بچاو کیلئے اقدامات کی ہدایت

راولپنڈی (این این آئی)محکمہ زراعت راولپنڈی کے ترجمان نے تل کی فصل کو مختلف بیماریوں سے بچاو کیلئے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ تل کی فصل کو مختلف بیماریاں متاثر کر سکتی ہیں ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ تل کی فصل کو مختلف بیماریاں متاثر کر سکتی ہیں۔ ان بیماریوں میں جڑ اور تنے کی سڑن، تل کا اکھیڑا، تل کا بٹور اور پتوں کے دھبے شامل ہیں۔ جڑ اور تنے کی سڑن کی بیماری جڑکے اوپر اور تنے کے ابتدائی حصے کو بھورا کر دیتی ہے جو بعد میں سیاہ رنگ اختیار کر لیتا ہے۔ بیماری کے آخری مراحل میں جڑ گل سڑ جاتی ہے اور تنے کا بیمار حصہ پھٹ جاتا ہے جو اندر سے کالے رنگ کا ہو تا ہے۔ پانی کی شدید قلت یا زیادتی سے فصل کو بچانا اس بیماری کے کنٹرول میں فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ تل کا اکھیڑا بھی اہم بیماری ہے۔

اس بیماری میں پتوں کا رنگ پیلا ہو جاتا ہے اور پودا مرجھا کر پورے کا پورا سوکھ جاتا ہے۔ اس سے بچاؤ کیلئے زمین میں پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے اور نہ ہی فصل کو پانی کی کمی کا شکار ہونے دینا چاہیے۔کالر راٹ بیماری کے حملہ سے پودے سوکھ جاتے ہیں۔ اس بیماری سے پودے کی جڑیں بھی گلنا شروع ہو جاتی ہیں۔

مزید : کامرس