اسلامی یونیور سٹی میں’ اکانومیٹرکس‘ کے موضوع پر ورکشاپ اختتام پزیر، 90 معاشی محققین کی شرکت

اسلامی یونیور سٹی میں’ اکانومیٹرکس‘ کے موضوع پر ورکشاپ اختتام پزیر، 90 ...

  

اسلام آباد( آن لائن ) بین الاقوامی اسلامی یونیور سٹی کے بین الاقوامی ادارہ برائے اسلامی معاشیات کے زیر اہتمام ’’ اکانومیٹرکس‘‘ کے موضوع پر 5 روزہ ورکشاپ اختتام پزیر ہو گئی جس میں شعبہ اقتصادیات کے 90 محققین و اساتذہ نے شرکت کی ۔ ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر احمدیوسف الدریویش نے کہاکہ عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق اپنے آپ کو تیار کرنا امت مسلمہ کے لیے ضروری ہے تاکہ درپیش مسائل سے نمٹا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ شعبہ معاشیات میں اسلامی یونیورسٹی کے اساتذہ و طلباء کی خدمات قابل ذکر ہیں جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ اس موضوع پر ورکشاپ کے انعقاد پر ادارے کی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے ۔ ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے اس بات پر زور دیا کہ شعبہ معاشیات سے متعلق کورسز کا جلد از جلد اجرأ کیا جاجائے۔ قبل ازیں اپنے کلمات میں ادارۂ معاشیات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اعتزاز احمد نے کہا کہ ورکشاپ میں مختلف نشستوں میں اکنامیٹرکس کے اہم پہلوؤں پر بحث کی گئی اور اس شعبہ میں مثبت پیش رفت کی راہوں کا تعین کیا گیا۔ اختتامی تقریب میں نائب صدر جامعہ ڈاکٹر محمد بشیر سمیت جامعہ کے ڈینز اور ڈائریکٹرز نے بھی شرکت کی۔

مزید :

کامرس -